ان تمام لوگوں کو پارٹی سے نکال دیا جائے گا، بشریٰ بی بی نے واضح پیغام پہنچا دیا

0

 پشاور / مانیٹرنگ ڈیسک : بشریٰ بی بی کی زیر صدارت پشاور میں ہوئے اجلاس کی تفصیلات سامنے آگئیں ۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں اہلیہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی بشریٰ بی بی نے ارکان صوبائی و قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران رہنماؤں کو عمران خان کا پیغام پہنچاتے ہوئے سخت ہدایات جاری کیں کہ 24 نومبر کا احتجاج ہر صورت میں کامیاب بنایا جائے ۔ انھوں نے کہا کہ ہر رکن صوبائی اسمبلی پانچ پانچ جبکہ رکن قومی اسمبلی دس دس ہزار کارکنوں کو ساتھ لائے گا ۔ جو رکن اسمبلی کارکن ساتھ لائے میں ناکام رہا یا احتجاج سے پہلے گرفتار ہوا اسے پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔ اس سے قبل بانی چیئرمین کا بیان سامنے آیا تھا کہ بشریٰ بی بی سیاسی معاملات سے دور رہیں گی ۔ اس بارے میں پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کے ممبر فیصل چودھری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ جب پارٹی کی قیادت کو بانی چیئرمین سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی تو آخر کسی کو تو ان کا پیغام کارکنوں تک پہنچانا ہے۔ 



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !