نوجوان بلے باز چھا گیا، چھکوں چوکوں کی بارش کر کے سنچری بنا ڈالی

0

 ڈربن / مانیٹرنگ ڈیسک: جنوبی افریقہ کے خلاف پانچویں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں بھارت کے نوجوان بلے باز تلک ورما  نے چھکوں اور چوکوں کی بارش کرکے مسلسل دوسری ٹی ٹونٹی سنچری کر ڈالی۔ یہ ان کی آٹھویں انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی سنچری تھی۔  انھوں نے صرف 47 گیندوں پر دس چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے 120 رنز کی اننگز کھیلی۔ جبکہ وکٹ کیپر اوپنر سنجو سیسمن نے بھی صرف 56 گیندوں پر 109 رنز بنائے ۔ ان دونوں کی جارح مزاج بلے بازی کی بدولت بھارت نے صرف 20 اوورز میں 283 رنز بنا ڈالے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم صرف 135 رنز بنا سکی اور بھارت نے میچ 148 رنز جبکہ سیریز چار ایک سے جیت لی۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !