صائم ایوب نے دوسرے ون ڈے میں شاندار ریکارڈ قائم کر ڈالا

0

 ایڈیلیڈ/مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان نے آسٹریلیا کا 164 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 27 ویں اوور میں حاصل کر لیا ۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 71 گیندوں پر 6 چھکوں کی مدد سے 82 رنز بنائے جبکہ عبداللہ شفیق نے ناٹ آؤٹ 64 رنز کی اننگز کھیلی ۔ اس میچ میں حارث رؤف نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔۔تاہم صائم ایوب کی باری کو خوب سراہا جا رہا ہے جنھوں نے مچل سٹارک سمیت آسٹریلیا کی بہترین باؤلنگ لائن اپ کے پرخچے اڑا دیے اور انتہائی دلکش سٹروکس کھیلے۔ صائم ایوب نے اس میچ میں آسٹریلیا کے خلاف کسی ایک ون ڈے میں کسی بیٹر کا سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ انھوں نے چھ چھکے لگائے جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ شاہد آفریدی اور نسیم شاہ کے پاس تھا جنھوں نے مشترکہ طور پر چار چار چھکے لگائے تھے۔ 




ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !