نئی دہلی ، لاہور/مانیٹرنگ ڈیسک: بھارت نے ایک بار پھر چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے بی سی سی آئی کے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ بھارت اپنی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے نہیں بھیجے گا بلکہ اس حوالے سے آئی سی سی کو ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایونٹ کے انعقاد کی تجویز دی گئی ہے جس کے مطابق بھارتی ٹیم اپنے میچز یو اے ای میں کھیل سکتی ہےاور بی سی سی آئی اس حوالے سے تحریری طور پر پی سی بی کو آگاہ کر چکا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے ٹیم انڈیا کو پاکستان نہ بھیجنے کی وجہ سکیورٹی خدشات ہیں جن کا معاملہ آئی سی سی کے سامنے بار بار رکھا گیا ہے اور بھارت اپنے اس موقف پر ڈٹا رہےگا ۔ دوسری طرف چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہائبرڈ ماڈل پر کوئی بھی بات نہیں ہو گی اور ایونٹ کی میزبانی پاکستان ہی کرے گا۔ واضح رہے کہ ایونٹ میں شامل باقی چھ ٹیمیں پاکستان آنے کے لیے تیار ہیں تاہم بھارت سکیورٹی وجوہات کو جواز بنا کر ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکاری ہے۔ چیمپئنز ٹرافی 2025 فروری میں پاکستان میں شیڈولڈ ہے۔
بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان آئے گی یا نہیں ، بھارتی کرکٹ بورڈ نے اہم فیصلہ کر ڈالا
نومبر 08, 2024
0

