ایڈیلیڈ/ مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان کے کپتان اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے دوران اہم ریکارڈ برابر کر دیا۔ رضوان نے وکٹوں کے پیچھے چھ کیچ پکڑ لیے۔ اس طرح انھوں نے کسی ایک میچ میں زیادہ کیچ پکڑنے کا سرفراز احمد کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ رضوان احمد کو اس وقت یہ ریکارڈ توڑنے کا موقع ملا جب وہ ایک ٹاپ ایج پر اونچائی پر جانے والی بال کو پکڑنے گئے لیکن سورج آنکھوں کے سامنے آنے کی وجہ سے بال ان کے دستانے سے لگ کر زمین پر گر گیا۔۔اگر وہ یہ کیچ پکڑ لیتے تو وہ کسی بھی ون ڈے میچ میں سات کیچز پکڑنے والے دنیا کے پہلے وکٹ کیپر بن جاتے۔۔
میچ میں رضوان کی وہ غلطی جس سے نیا عالمی ریکارڈ بنتے بنتے رہ گیا
نومبر 08, 2024
0

