پشاور / مانیٹرنگ ڈیسک: گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے ملاقات کے لیے آئے جیل سے رہا پی ٹی آئی کارکن وزیر اعلیٰ کے مبینہ ناروا سلوک پر ناراض ہو گئے اور نعرے بازی شروع کردی ۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق جیل سے رہا کارکنوں کو پشاور میں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں مدعو۔کیا گیا تھا تاہم۔وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پورنے آکر کارکنوں کو ایک ایک ہزار روپے تھما دیے اور صرف پانچ منٹ بعد وہاں سے روانہ ہو گئے ۔ جس کے بعد کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے کارکن کو عزت دو کے نعرےلگانا شروع کر دیے۔ کارکنوں نے کہا کہ ہم نے جیل بانی چیئرمین کی رہائی کےلیے کاٹی تھی نہ کہ ایک ایک ہزار روپے کےلیے ۔ وزیر اعلیٰ کا یہ رویہ مناسب نہیں ہے ۔ دوسری جانب صوبائی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کارکنوں کی ناراضی کسی بھی پارٹی کے لیے کوئی نئی بات نہیں ہے ، ہماری جماعت کارکنان کو اپنا سرمایہ سمجھتی ہے۔
علی امین گنڈا نے جیل سے رہا پی ٹی آئی کارکنوں کو ناراض کر دیا
نومبر 09, 2024
0

