دوبئی ، لندن / مانیٹرنگ ڈیسک: کرکٹ کی ایک معروف ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کے بعد اب چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہی ہونے کا امکان ہے ۔ ویب سائٹ کے مطابق بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو باضابطہ طور پر مطلع کردیا ہے کہ بھارتی حکومت نے کرکٹ بورڈ کو اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے منع کر دیا ہے اس لیے چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ہائبرڈ ماڈل کے تحت کیا جائے۔ دوسری جانب صحافی وکرانت گپتا نے کہا ہے کہ بی سی سی آئی نے اپنے فیصلے کا اعلان خود کرنے کی بجائے میڈیا کے ذریعے کیا ہے کیونکہ درحقیقت یہ فیصلہ بی سی سی آئی کا ہے ہی نہیں بلکہ یہ بھارتی حکومت کا فیصلہ ہے۔۔اب اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ بی سی سی آئی اپنے طور پر فیصلے کی تصدیق کرے یا فیصلہ بدل لے۔ واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کی وجہ سکیورٹی خدشات بتائے گئے ہیں ۔
ٹیم انڈیا کا دورہ پاکستان، بھارتی میڈیا کی خبر کے بعد اب کرکٹ کی ایک مشہور ویب سائٹ نے رپورٹ جاری کردی
نومبر 09, 2024
0

