بالروں کے چھکے چھڑا دینے والے آسٹریلوی اوپنر ٹراوس ہیڈ اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں

0

 سڈنی / مانیٹرنگ ڈیسک: آسٹریلیا کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز ٹراوس ہیڈ پاکستان کے خلاف تین ون میچز کا سیریز کا حصہ نہیں ہیں ان کی کمی کو ٹیم آسٹریلیا واضح طور پر محسوس کر رہی ہے کیونکہ آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میچ میں 204 رنز کے معمولی ہدف کے تعاقب میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور اس کی آٹھ وکٹیں گر گئیں جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلوی اننگز صرف 163 رنز پر سمٹ گئی اور پاکستان نے یہ میچ باآسانی جیت لیا۔ ٹراوس ہیڈ اس وقت ٹیم آسٹریلیا کے سب سے زیادہ قابلِ بھروسہ بلے باز ہیں جو تیز رفتاری سے رنز بناتے ہوئے بھی بڑی اننگز کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں بھی ٹراوس ہیڈ نے 137 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو ٹرافی جتوانے میں مرکزی کردار ادا کیا ۔ لیکن سوال یہ ہے کہ ٹراوس ہیڈ اس سیریز میں کیوں نہیں کھیل رہے۔ ذرائع کے مطابق ٹراوس ہیڈ کی اہلیہ نے ایک بیٹے کو جنم دیا ہے جس کا نام ہیری سن رکھا گیا ہے ہیڈ اسی فیملی مصروفیت کی بنا پر پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر تھے۔ 



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !