بھکر/ مانیٹرنگ ڈیسک: پنجاب کے علاقے بھکر میں چھینا ہوا موبائل فون واپس لینے جانے والی خاتون مبینہ اجتماعی زیادتی کا شکار ہو گئی ۔ واقعے کا مجرم گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں آئی ایک خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور پھر اس سے موبائل فون چھین کر بھاگ گیا۔ جس کے بعد خاتون کے اپنے نمبر پر رابطہ کرنے پر ملزم نے اسے فون واپس کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔اور خاتون کو اپنے بتائے گئے پتہ پر بلا لیا۔ جب خاتون وہاں پہنچی تو ملزم نے مبینہ طور پر ایک ساتھی کے ساتھ مل کر خاتون سے ریپ کیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور تحقیقات شروع کر دیں۔۔
چھینا ہوا موبائل فون واپس لینے جانے والی خاتون کے ساتھ کیا ہوا
نومبر 09, 2024
0

