ایڈیلیڈ/مانیٹرنگ ڈیسک: آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ایک دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوگئی جب پاکستان نے آسٹریلوی بیٹر ایڈم زمپا کے کہنے پر ریوو لے لیا۔ کپتان اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے کیچ کی ایک اپیل کی جو مسترد ہو گئی جس پر رضوان نے ایڈم زمپا سے پوچھا کہ کیا ایج لگا تھا ؟ جس پر ایڈم زمپا نے انھیں کہا ،' آپ ہر بات پر ہی اپیل کرتے ہیں ' پھر رضوان نے پوچھا ' میں ریویو لے لوں ؟' تو ایڈم زمپا نے جواب دیا ' ہاں لے لیں' جس کے بعد ریوو کیا تو الٹرا ایج پر صاف دکھائی دیا کہ کسی بھی طرح کا کوئی ایج نہیں لگا تھا ۔
پاکستان نے آسٹریلوی کھلاڑی کے کہنے پرایک ریوو لے لیا، تھرڈ امپائر نے کیا فیصلہ دیا
نومبر 08, 2024
0

