ایڈیلیڈ/ مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین ون ڈے میچز کی سیریز برابر کر دی۔پاکستان نے آسٹریلیا کا 164 رنز کا ہدف 27 ویں اوور کی تیسری گیند پر صرف ایک وکٹ پر حاصل کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے اوپنر صائم ایوب نے 71 گیندوں پر 6 چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 82 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عبداللہ شفیق نے ناٹ آؤٹ 64 رنز بنائے ۔ بابر اعظم 15 رنز ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے قبل حارث رؤف کی شاندار پانچ اور شاہین شاہ آفریدی کی تین وکٹوں کی بدولت آسٹریلیا کی پوری ٹیم صرف 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔
ایڈیلیڈ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ کا نتیجہ آگیا
نومبر 08, 2024
0

