لاہور / مانیٹرنگ ڈیسک: انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے سابق کرکٹر عاقب جاوید کو ہیڈ کوچ بنائے جانے کی خبریں گردش میں ہیں جس کے بعد یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے جیسن گلیسپی کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔ تاہم اس بارے میں اب کرکٹ بورڈ کا موقف سامنے آ گیا ہے۔ کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔ جیسن گلیسپی ریڈ بال کرکٹ میں ذمہ داریاں سر انجام دیتے رہیں گے۔ کرکٹ بورڈ کے اس موقف کا مطلب یہ ہے کہ وائٹ بال فارمیٹ میں عاقب جاوید کو ہیڈ کوچ بنایا جا سکتا ہے۔ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ عاقب جاوید نے جس اپروچ کو کامیابی سے ڈلیور کیا تھا وہ ریڈ بال کرکٹ کےلیے تھی جبکہ جیسن گلیسپی نے جس سیریز میں کامیابی دلوائی تھی وہ وائٹ بال سیریز تھی جو پی سی بی کی اس سوچ کے پیچھے کون سی منطق کارفرما ہے یہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا۔
کیا گیلسپی کو ہٹا کر عاقب جاوید کو ہیڈ کوچ بنایا جارہا ہے؟ کرکٹ بورڈ کا بڑا بیان سامنے آ گیا
نومبر 18, 2024
0

