سڈنی /مانیٹرنگ ڈیسک: مڈل آرڈر بیٹر بابر اعظم آسٹریلیا کے خلاف دونوں ٹی ٹونٹی میچز میں ناکام رہے ہیں ۔ بابر نے دونوں میچوں میں تین تین رنز بنائے ۔۔لیکن اس مایوس کن کارکردگی کے باوجود بابر اعظم ٹی ٹونٹی کرکٹ کے دو بڑے ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔ یہ دونوں ریکارڈ برسبین میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بنے۔ بابر اعظم نے اس میچ میں شامل ہوتے ہی پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کا شعیب ملک کا ریکارڈ توڑ دیا۔ شعیب ملک نے 124 میچز کھیلے تھے۔ اسی طرح بابر اعظم نے میچ میں دو کیچز پکڑ کر ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے والے پاکستانی فیلڈر کا بھی ریکارڈ قائم کر دیا ۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ فخر زمان کے پاس تھا جنھوں ٹی ٹونٹی میچوں میں پچاس کیچ پکڑے تھے۔
بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں دو نئے ریکارڈ قائم کر ڈالے
نومبر 17, 2024
0

