راولپنڈی/ مانیٹرنگ ڈیسک: سابق وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف پھٹ پڑے اور پابند سلاسل رہنے کے دوران نظر انداز کیے جانے پر شکایات کے انبار لگا ڈالے۔ نجی ٹی وی چینل سے کے مطابق شاہ محمود قریشی نے عدالت پیش ہونے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کی قیادت سے شدید احتجاج کیا اور کہ عمر ایوب ، گوہر خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں سے شکوہ کرتے ہوئے کہ اگر مہلت اور فرصت ملے تو اسیر قیادت سے بھی مشاورت کر لیا کریں ۔ انھوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے ہم جیل میں بند ہیں ۔ میں ، اعجاز چودھری ، ، عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید پچھلے ڈیڑھ سال سے لگاتار قید ہیں ۔ کبھی ہمارا مشورہ بھی لے لیا کریں ۔۔انھوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو انگیج کیا جائے اور اپنا موقف جمہوری قوتوں کے سامنے رکھا جائے تاکہ غیر سیاسی اور غیر جمہوری عناصر کا راستہ روکا جا سکے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ احتجاجی لائحہ عمل میں یکسوئی پیدا کی جائے۔
پی ٹی آئی کو شدید دھچکا، شاہ محمود قریشی کے بارے میں اہم خبر
نومبر 16, 2024
0

