ایڈیلیڈ/ مانیٹرنگ ڈیسک: فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کہتے ہیں کہ کریمپس کے بعد ریکوری جلد ہو جاتی ہے لیکن یہ میچ کے دوران کسی بھی سٹیج پر دوبارہ ہو سکتے ہیں ۔میڈیا سے گفتگو کے دوران فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ پہلے ون ڈے میں کریمپس اس موقع پر ہوئے جب وقت کم تھا اس لیے باؤلنگ چھوڑنا پڑی۔ میچ ہم بالکل قریب جا کر ہارے جس کا افسوس ہے۔ لیکن دوسرا میچ جیت کر سیریز میں کم بیک کی کوشش کریں گے ۔بیٹنگ کرتے ہوئے کوشش ہوتی ہے کہ اپنی وکٹ نہ دوں اور آخر تک فائٹ کروں ۔میچ کے بعد اس پر بات ہوتی ہے کہ کہاں کہاں غلطیاں ہوئیں اور آگے جا کر کیا کرنا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان آور آسٹریلیا کے مابین دوسرا ون ڈے کل ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا
دوسرے ون سے چند گھنٹے پہلے نسیم شاہ کے بارے میں انتہائی اہم خبر آگئی
نومبر 07, 2024
0

