کیپ ٹائون/ مانیٹرنگ ڈیسک: بھارتی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادو کا بھی بھارت کے چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کے پاکستان کھیلنے نہ آنے کے حوالے سے بیان آ گیا ہے۔بھارتی ٹیم اس وقت جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے میں مصروف یے۔ایسے میں کپتان سوریا کمار یادو کی ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انھیں پاکستانی اور بھارتی مداحوں نے گھیر رکھا ہے۔ایک پاکستانی مداح ان سے سوال کرتا ہے کہ آپ کی ٹیم پاکستان کھیلنے کیوں نہیں جاتی ۔جس پر سوریا کمار یادو مسکرا دیتے ہیں اور کہتے ہیں یہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے۔
پاکستان نہ جانے کی اصل وجہ کیا ہے، بھارتی ٹیم کے کپتان نے بتا دیا
نومبر 12, 2024
0

