اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں درخواست ضمانت 12 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔
نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے۔ عدالت نے اس ضمن میں ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر رکھا ہے۔

