واشنگٹن/مانیٹرنگ ڈیسک: ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی الیکشن میں کامیابی حاصل کرلی۔ری پبلکن سے تعلق رکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کی کاملا ہیرس کو واضح برتری سے ہرایا لیکن اب اس بارے میں ایک اہم خبر سامنے آئی ہے کہ امریکہ میں مقیم لاکھوں پاکستانی نژاد امریکیوں کی اکثریت نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ ہی کے حق میں ووٹ دیا۔ سینیئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمان اور پاکستانی ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے کےلئے نہ صرف اسلام کا کارڈ کھیلا بلکہ انھوں نے پاکستانی نژاد امریکیوں کے سامنے عمران خان کارڈ بھی کھیلا اور انھیں یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ اگر وہ صدر بنے تو اپنی قریبی دوست عمران خان کی جیل سے رہائی کےلئے اقدامات بھی کریں گے۔ اسی بنا پر امریکہ میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں نے انھیں ووٹ دیا۔
لاکھوں پاکستانی امریکیوں نے کس یقین دہانی پر ووٹ ڈالا، سینئر پاکستانی صحافی کے انکشاف نے بھی سب کو حیران کر دیا
نومبر 07, 2024
0

