نسیم شاہ بیٹنگ میں کس نمبر ون بھارتی بلے باز سے بہتر نکل آئے ، حیران کن رپورٹ

0

 ایڈیلیڈ ، اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان کے فاسٹ باؤلرز نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی باؤلنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ میں بھی اپنی صلاحتیں منوا رہے ہیں ۔ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں جب پاکستان کا ٹاپ اور مڈل آرڈر ناکام ہو گیا تب دونوں نے نچلے نمبروں پر آکر پاور ہٹنگ کی۔خاص طور پر نسیم شاہ کے بارےمیں اب یہ تاثر بنتا جا رہا ہے کہ وہ ایک آل راؤنڈر کا روپ دھار چکے ہیں ۔ نسیم شاہ نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں چار چھکوں کی مدد سے 40 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ اس طرح شاہد آفریدی کے بعد وہ آسٹریلیا کے خلاف ایک ہی ون ڈے میں چار چھکے لگانے والے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں ۔ لیکن اس سب سے بڑھ کر ایک اور حیران موازنہ سامنے آیا ہے اور وہ یہ کہ نسیم شاہ کی ون ڈے اور ٹیسٹ دونوں کی اوسط بھارت کے انتہائی جارح مزاج اور ٹی ٹونٹی کے سابق نمبر ون بلے بازسوریا کمار یادو سے زیادہ ہے۔ نسیم شاہ نے ون ڈے میں سوریا کمار کی 27 رنز کی اوسط کے مقابلے میں 35 کی اوسط سے رنز بنا رکھے ہیں ۔ اسی طرح نسیم شاہ ہی ٹیسٹ میں رنز بنانے کی اوسط اگر چہ صرف ساڑھے آٹھ رنز کی ہے لیکن یہ اوسط بھی سوریا کمار یادو سے بہتر ہے کیونکہ یادو نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھی صرف آٹھ کی اوسط سے رنز بنا رکھے ہیں ۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !