چیمپئنز ٹرافی سے دستبردار ہوئے تو کیا نتیجہ نکلے گا، بھارت نے پاکستان کو دھمکی دے دی
نومبر 14, 2024
0
نئی دہلی ، لاہور / مانیٹرنگ ڈیسک : بھارتی میڈیا نے پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی سے دستبرداری کی صورت میں خطیر رقم سے محرومی اور پابندی سے ڈرانا شروع کر دیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی سے دستبردار ہونے کی صورت میں پاکستان ، 65 ملین ڈالرز کی خطیر رقم سے محروم ہو جائے گا ۔ اتنا ہی نہیں بلکہ ریونیو شئیر ہی نہیں بلکہ پاکستان کو دستبردار ہونے کی صورت میں آئی سی سی کی پابندی کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ تاہم دوسری جانب پاکستان کرکٹ کے مبصرین کہتے ہیں کہ یہاں نقصان کے حصہ دار صرف ہم نہیں بلکہ بھارت سمیت تمام رکن ممالک گھیرے میں آئیں گے۔ اسی طرح براڈ کاسٹرز بھی نقصان اٹھائیں گے کیونکہ وہ تین ارب ڈالرز آئی سی سی کو ادا کرکے شیڈول کے انتظار میں بیٹھے ہیں ۔ جبکہ آئی سی سی کی اپنی ساکھ اور حیثیت بھی داؤ پر لگی ہے کیونکہ سب کچھ طے ہو جانے کے بعد پاکستان کے میزبانی کے حقوقِ سے یو ٹرن لینا اتنا آسان بھی نہیں ہو گا اس لیے پاکستان کو کسی بھی دباؤ میں ہر گز نہیں آنا چاہیے۔ اور ڈٹے رہنا چاہیے

