پی ٹی آئی نے کس غلطی کی وجہ سے نقصان اٹھایا، سینئر تجزیہ کار نے بتا دیا

0

اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: اینکر اور تجزیہ کار شہزاد اقبال کا کہنا ہے کہ دھرنا ناکام ہونے سے پی ٹی آئی کو سیاسی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ 2014 کا زمانہ نہیں ہے جب ریاست 124 دن کے دھرنے میں عمران خان کے ساتھ تھی۔ تب پی ٹی آئی کی تیاری بھی اچھی تھی۔ اس بار کارکنوں کو کچھ پتہ نہیں تھا کہ کھانا کہاں سے کھائیں گے، واش روم کہاں استعمال کریں گے ۔ پھر آخر ان کی پلاننگ تھی کیا؟ ان لوگوں کو کون لیڈ کر رہا تھا ، کس جگہ احتجاج کرنا تھا ، بہت زیادہ کنفیوژن تھی۔ انھوں نے کہا کہ یہ کبھی نہیں کہنا چاہیے کہ یہ فائنل کال ہے، جنازے تیار کر لینا ، لیڈر کو رہا کروائے بغیر زندہ  واپس نہیں آئیں گے وغیرہ وغیرہ ۔ ایسا کئی بار ہوا ہے کہ  قیادت کارکنوں کو یہ سب کچھ کہہ کر فرار ہوگئی ہے ۔ کارکن عمران خان کی بے غرض محبت سے سرشار ہیں ۔ ایسے اقدامات سے ان میں بد دلی پھیل سکتی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ اسی ڈی چوک پر مسلم لیگ ن نے احتجاج کیا۔ جے یو آئی نے احتجاج کیا۔ پی ڈی ایم نے احتجاج کیا۔ لیکن پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت نہیں ملی  کیونکہ نو مئی کے واقعات کو لے کر ریاست کو پی ٹی آئی پر بہت غصہ ہے۔ اس بات کا اندازہ قیادت کو ہونا چاہیے ۔۔دوسری جانب  سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ جن غلطیوں کی وجہ سے پی ٹی آئی آج شدید مشکلات کا شکار ہے آج وہی غلطیاں دوہرائی جا رہی ہیں ۔ میں ایک بار پھر یہی کہوں گا کہ پی ٹی آئی کو تصادم اور احتجاج کا راستہ چھوڑ کر پارلیمنٹ کی سیاست کا راستہ اپنانا چاہیے اور سیاسی طاقتوں سے مذاکرات کی روش اپنانی چاہیے۔ سیاسی ورکر ایک جماعت کا سب سے قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں ۔

انھیں آگ میں دھکیلنے سے گریز کرنا چاہئے 





ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !