بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین میچ کے دوران گراؤنڈ پر حملہ ہو گیا

0

 برج ٹاؤن ,  جنوبی افریقہ/ مانیٹرنگ ڈیسک: بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلے جا رہے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران گراؤنڈ پر حملہ ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران اس وقت کھیل روک دیا گیا جب کھیل کے دوران اچانک حملہ ہو گیا لیکن حملہ آور انسان نہیں بلکہ حشرات الارض تھے جو لاکھوں کی تعداد میں امڈ آئے اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے گراؤنڈ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے بعد امپائرز نے کھیل روک دیا ۔ کھیل کافی دیر تک تعطل کا شکار رہا اور حشرات الارض کے رخصت ہونے کے بعد دوبارہ شروع کیا گیا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں پر 220رنز کا پہاڑ جیسا سکور بنا ڈالا ۔ بھارت کی جانب سے نوجوان بلے باز تلک ورما نے سنچری سکور کرتے ہوئے 107 رنز بنائے جبکہ ابھیشیک شرما نے ففٹی سکور کی۔ ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے اب سے کچھ دیر پہلے تک 8 اوورز میں دو وکٹوں پر 65 رنز بنا لیے تھے ۔ سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ 



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !