ڈرںن / مانیٹرنگ ڈیسک: بھارتی بلے باز نے گیند زور دار شاٹ خاتون تماشائی کے منہ پر دے ماری۔ بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین پانچویں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ کے دوران بھارت کے اوپننگ بلے باز سنجو سیسمن نے ایک سٹبس کی گیند پر ایک زور دار شاٹ کھیلا جو کہ سٹینڈز میں بیٹھی ایک خاتون کے منہ پر جا لگا۔ خاتون گیند لگنے سے زخمی ہو گئی اور درد کی شدت سے رونے لگی۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں خاتون کو منہ پر برف لگاتے اور روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ شاٹ کو کھیلنے والے سیمسن بھی خاتون کو گیند لگنے پر خاصے ڈسٹرب نظر آئے۔ اس سے قبل بھی انٹرنیشنل کرکٹ میں شاٹ لگنے کے بعد تماشائیوں کو پیش آنے والے حادثات کی مثالیں موجود ہیں ۔
میچ کے دوران کھلاڑی نے گیند خاتون تماشائی کے منہ پر مار دی
نومبر 16, 2024
0

.jpg)