برسبین / مانیٹرنگ ڈیسک : آسٹریلیا نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کو 39 رنز سے شکست دے دی۔ بارش کے باعث میچ کو صرف سات اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا تھا ، آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے برق رفتاری سے رنز بناتے ہوئے پاکستان کو 94 رنز کا مشکل ٹارگٹ دے دیا۔ میکس ویل نے 43 جبکہ سٹوائنس نے 21 رنز بنائے ۔ جواب میں پاکستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں پر صرف 64 رنز بنا سکی۔ عباس آفریدی اور حسیب اللہ کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہو سکا۔
آسٹریلیا کے بڑے ہدف کے بعد پاکستان کی بھرپور کوشش، میچ کا نتیجہ آگیا
نومبر 14, 2024
0

.jpg)