اسلام آباد/ پاکستان لائیو نیوز: ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
بین الاقوامی موسمیاتی ویب سائٹ کے مطابق استور میں درجہ حرارت منفی 15 ڈگری تک گر گیا، جبکہ سوات میں منفی 3، قلات میں منفی 2 اور کوئٹہ میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔دھر راولپنڈی میں درجہ حرارت 5 ڈگری، لاہور میں 9 ڈگری اور کراچی میں صبح کے وقت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔حکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے کچھ میدانی علاقے اور بالائی سندھ صبح کے وقت ہلکی دُھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔

