نہ بھارت آئے گا نہ پاکستان جائے گا، دونوں ٹیمیں اب کہاں کھیلیں گی

0

 دوبئی ، نئی دہلی ، لاہور/ پاکستان لائیو نیوز: بھارت نے ہوسٹ ایگریمنٹ کے حوالے سے پاکستان کا مطالبہ تسلیم کر لیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان اور بھارت چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کو لے کر اٹھنے والے تنازعہ کے بعد اس نکتے پر باہم متفق ہو گئے ہیں کہ دونوں ملک 2027 تک اپنی ٹیموں کو ایک دوسرے کی سرزمین پر نہیں کھلائیں گے۔



جس کے بعد  نہ توبھارت چیمپئنز ٹرافی کےلیے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجے گا اور نہ ہی پاکستان بھارت میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 کےلیے اپنی ٹیم بھارت بھیجے گا بلکہ دونوں ملک یہ ایونٹس نیوٹرل وینیوز پر کھیلیں گے۔ پی سی بی نے  اس اتفاق رائے کو آئی سی سی کے ہوسٹ ایگریمنٹ کا حصہ بنانے کا اصرار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ اس مطالبے کو بھارت نے تسلیم کر لیا ہے ۔ تاہم پی سی بی ، بی سی سی آئی اور آئی سی سی کے ذرائع نے تاحال اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !