لاہور، ممبئی/ مانیٹرنگ ڈیسک: چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے حوالے سے ایک بہت بڑی بریکنگ نیوز آگئی۔ بھارت سے تعلق رکھنے والی ایک کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت اس شرط پر ہائبرڈ ماڈل پر رضامند ہو گئے ہیں کہ دونوں ملکوں میں سے کوئی بھی ملک اپنی ٹیم ایک دوسرے کی سرزمین پر کھیلنے کے لیے نہیں بھیجے گا۔
اس حوالے سے باضابطہ طور پر معاہدہ ہو گا جو سال 2027 تک قابل عمل ہو گا۔ کرکٹ ویب سائٹ کرکٹ مسٹر 360 نے اپنی ایک سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ اج دوبئی میں ہونے والی آئی سی سی میٹنگ کو 7 دسمبر تک کے لیے اسی لیے ملتوی کر دیا گیا تاکہ پاکستان اور بھارت اس نئی تجویز پر باہم متفق ہو سکیں ۔ جس کے تحت سال 2027 تک دونوں ملکوں میں سے کوئی بھی ملک اپنی ٹیم ایک دوسرے کی سرزمین پر نہیں بھیجے گا۔ سات دسمبر کو اس بارے میں باضابطہ اعلان ہو جائے گا۔

