اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ میں اپنی فارم اور فٹنس کا مظاہرہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق، فخر زمان کچھ طبی مسائل کا سامنا کر رہے تھے لیکن اب وہ صحتیابی کی جانب گامزن ہیں اور بہتر محسوس کر رہے ہیں۔
گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ جنوبی افریقا کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، جس میں فخر زمان کو شامل نہیں کیا گیا۔ہ دورہ 10 دسمبر سے 7 جنوری تک جاری رہے گا، جس میں پاکستان ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

