امریکی ریاست وسکونسن کے اسکول میں فائرنگ کا واقعہمریکی ریاست وسکونسن کے ایک اسکول میں فائرنگ ہوئی جس میں حملہ آور اسکول کی طالبہ نکلی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعے میں ایک ٹیچر اور ایک طالب علم جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے۔پولیس چیف کا کہنا ہے کہ 15 سالہ حملہ آور اسی اسکول کی طالبہ تھی، جس نے بعد میں خودکشی کر لی۔پولیس نے فائرنگ میں استعمال ہونے والی ہینڈگن برآمد کر لی ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک ہے جبکہ 2 کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے گن کنٹرول قوانین مزید سخت کرنے پر زور دیا۔

