عمران خان کو 20 دن میں رہا کرنے کی پیشکش، حیران کن دعویٰ

0

 اسلام آباد/مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے انکشاف کیا ہے کہ بانی چیئرمین کو 20 دن میں رہا کرنے کی پیشکش کی گئی تھی۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ مذاکرات ہوئے تھے اور 15 سے 20 دن کے اندر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی پیشکش بھی کی گئی تھی۔



انہوں نے مزید بتایا کہ اس بار بانی پی ٹی آئی نے قیادت کے مشورے کو مثبت طور پر قبول کیا ہے، تاہم ابھی تک مذاکرات کا باقاعدہ آغاز نہیں ہوا۔ی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ مذاکرات میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے تھی، اور یہ نہیں کہا جا سکتا کہ پارٹی یا بانی پی ٹی آئی سول نافرمانی کی کال سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ یہ کوشش کر رہی ہے کہ مذاکرات کو آگے نہ بڑھنے دیا جائے، بانی پی ٹی آئی کے بیان سے کچھ نقصان ہوا ہے، لیکن اب مذاکرات کے آغاز کے لیے کوششیں جاری ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !