طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 179 ہو گئی

0

 جنوبی کوریا کے موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جیجو ایئر کے طیارے کو حادثہ پیش آنے کے نتیجے میں 179 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ دو مسافروں کو معجزانہ طور پر زندہ بچا لیا گیا۔ حادثہ طیارے کے لینڈنگ گیئر میں خرابی کے باعث پیش آیا، جس کی وجہ سے طیارہ رن وے سے ہٹ کر اردگرد موجود باڑ سے ٹکرا گیا، اور فوری طور پر آگ بھڑک اٹھی۔ طیارے میں کل 181 افراد موجود تھے، جن میں سے صرف دو مسافروں کو بچایا جا سکا۔ اس سانحے پر جنوبی کوریا نے سات دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔



حادثے کے بعد جیجو ایئر کے چیف آپریٹنگ آفیسر کم ای بائی نے ایک پریس کانفرنس سے قبل ایئرلائن کے دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ کیمروں کے سامنے سر جھکا کر معافی مانگی۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ حادثے کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہوئیں، اور طیارے کی خرابی کے کوئی ابتدائی شواہد نہیں ملے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار طیارہ ماضی میں کسی حادثے کا شکار نہیں ہوا تھا اور اس واقعے پر ایئرلائن متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے معذرت خواہ ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !