سنچورین/ مانیٹرنگ ڈیسک: جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دے دی۔جنوبی افریقہ نے 148 رنزکاہدف آٹھ وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ نوین وکٹ پر رباڈا اور یانسن کی سانجھے داری نے جنوبی افریقہ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔ رباڈا نے کچھ نسیم شاہ اور عامر جمال کو باؤنڈری شاٹس کھیل کر ٹیم کو جیت تک پہنچایا تاہم چھ وکٹیں حاصل کرنے والے عباس کی کوشش بےسود ثابت ہوئی۔

