سنچورین/ مانیٹرنگ ڈیسک: جنوبی افریقہ اور پاکستان کا پہلا ٹیسٹ میچ ایک سنسنی خیز انجام کی جانب بڑھ رہا ہے ۔ جنوبی افریقہ کو میچ جیتنے کے لیے 32 رنز جبکہ پاکستان کو صرف دو وکٹیں درکار ہیں ۔ جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 147 رنزکا ہدف ملا تھا تاہم محمد عباس نے تباہ کن گیند بازی کرتے ہوئے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کھانے کے وقفے پر جنوبی افریقہ نے آٹھ وکٹوں پر 116 رنز بنا لیے تھے۔۔

