190 ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان کو بڑی سزا ہو سکتی ہے، شیر افضل مروت

0

 اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پیر کے روز 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو 14 سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سخت سزا ملنے کا امکان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کو منطقی انجام تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ ہمارے حقوق متاثر ہوئے ہیں، اور ہم اپنے مطالبات پیش کرتے رہیں گے کیونکہ ان پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔



انہوں نے کہا کہ پہلا اور اہم مرحلہ یہ ہے کہ تمام فریقین خلوص دل سے مذاکرات کی میز پر بیٹھیں اور مسائل کا حل تلاش کریں۔ تاہم، انہوں نے حنیف عباسی کی جانب سے استعمال کی جانے والی زبان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے الفاظ کا استعمال نہیں ہونا چاہیے تھا۔پی ٹی آئی امریکا کے ترجمان سجاد برکی کی جانب سے کچھ پاکستانی کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کی حمایت میں دی گئی پوسٹ پر بات کرتے ہوئے، شیر افضل مروت نے کہا کہ سجاد برکی پارٹی کے باضابطہ عہدے دار نہیں ہیں اور ہر شخص خود کو ترجمان ظاہر کرنے کی کوشش کرتا ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ کسی حکومتی ادارے پر اس قسم کی پابندیاں عائد کی جائیں۔ ہم پاکستان کی سالمیت، ترقی اور بقا کے لیے متحد ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسی پابندیاں فوری طور پر ختم کی جائیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !