میلبورن / مانیٹرنگ ڈیسک: آسٹریلیا نے چوتھے ٹیسٹ میچ میں چوتھے روز کے کھیل کے اختتام پر بھارت کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں 9 وکٹوں پر 228 رنز بنا لیے ہیں اس طرح آسٹریلیا میچ میں مجموعی طور پر 333 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی۔اس سے قبل بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 369 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور یوں بھارت کو پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے سکور 474 رنز
پر 105 رنز کا خسارہ جھیلنا پڑا تھا ۔اگرچہ دوسری اننگز میں آسٹریلیا کا ٹاپ اور مڈل آدڈر بھی ناکام ہو گیا۔ لیبوشین کے 70 رنز کے علاوہ کوئی بھی آسٹریلوی بلے باز نمایاں رنز نہ بنا سکا۔ تاہم ایک موقع پر 173 رنز پر 9 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد آخری وکٹ پر نیتھن لیون اور بولینڈ نے زبردست مزاحمت دکھائی اور 55 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری قائم کرتے ہوئے سکور کو 228 رنز پر پہنچا دیا ہے۔۔کل۔کھیل کا آخری اور سنسنی سے بھرا دن ہو گا جبکہ سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

