سیئول / مانیٹرنگ ڈیسک: جنوبی کوریا میں ایک مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 85 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، جنوبی کوریا کی قومی ایئرلائن نے حادثے میں ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، جبکہ دو افراد کو زندہ نکال لیا گیا۔ حکام کے مطابق، طیارے کے عقبی حصے میں پھنسے افراد کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، کئی مسافر طیارے سے گرنے کے باعث ہلاک ہوئے۔
حادثہ موان ایئرپورٹ پر اس وقت پیش آیا جب طیارہ رن وے سے اتر کر حفاظتی باڑ سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔ فائر ڈیپارٹمنٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ رپورٹ کے مطابق، طیارے میں 175 مسافر اور 6 فلائٹ اٹینڈنٹ سوار تھے اور یہ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک سے واپس آ رہا تھا۔ حکام نے حادثے کی وجہ لینڈنگ گیئر میں خرابی قرار دی ہے۔

