ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور بن گیا

0

 ہرارے/پاکستان لائیو نیوز: زمبابوے نے افغانستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنی تاریخ کا سب سے بڑا ٹیسٹ اسکور بنا لیا۔ میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 586 رنز بنائے، جس میں شان ولیمز نے 154، کریگ ایرون نے 104 اور برائن بینٹ نے 110 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ یہ زمبابوے کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ ہے، جو اس سے قبل 2001 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہرارے میں 563 رنز تھا۔



افغانستان کی ٹیم، جو دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں حصہ لے رہی ہے، ابتدا میں ہی مشکلات کا شکار ہوگئی۔ دوسرے دن کے اختتام تک مہمان ٹیم 2 وکٹوں کے نقصان پر صرف 95 رنز ہی بنا سکی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !