ہم نے غلطی سے آپ کا مسافر طیارہ مار گرایا ہے، پڑوسی ملک نے اعتراف کر لیا

0

 ماسکو/ مانیٹرنگ ڈیسک: روس نے آذربائیجان کے مسافر طیارے کو غلطی سے نشانہ بنانے کا اعتراف کرتے ہوئے معذرت کر لی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی صدارتی دفتر کریملن نے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صدر ولادیمیر پیوٹن نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے طیارہ حادثے پر معذرت کی ہے، تاہم انہوں نے روسی غلطی کو باضابطہ تسلیم نہیں کیا۔



کریملن کے مطابق صدر پیوٹن نے آذربائیجان کے صدر کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں طیارے کے حادثے پر اظہار افسوس کیا اور وضاحت دی کہ حادثے کے وقت گروزنی میں فضائی دفاعی نظام یوکرینی ڈرون حملوں کے پیش نظر متحرک تھا۔اس سے قبل کریملن کے ترجمان نے کہا تھا کہ روسی فضائی حدود میں پیش آنے والے اس حادثے کے دوران آذربائیجان کا مسافر طیارہ گروزنی میں لینڈنگ کی کوشش کر رہا تھا جب یوکرینی ڈرون حملے جاری تھے اور روسی دفاعی نظام اس کا جواب دے رہا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ بدھ کو آذربائیجان کا مسافر طیارہ قازقستان کے شہر اکتاؤ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوئے تھے۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھند کی شدت کے باعث طیارے کا روٹ گروزنی سے قازقستان کی طرف تبدیل کیا گیا تھا۔ حادثے سے پہلے طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی درخواست بھی کی تھی، جبکہ روسی ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ گہری دھند اور یوکرینی ڈرون حملوں کی مقامی وارننگ کی وجہ سے طیارے کو راستہ بدلنا پڑا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !