سنچورین/ مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 147 رنز کا ہدف دے دیا۔ پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 237 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی جبکہ پہلی اننگز میں پاکستان جنوبی افریقہ کے سکور 301 رنز کی بدولت 90 رنز کا خسارہ جھیلنا پڑا تھا تاہم دوسری اننگز میں بھی پاکستانی بیٹرز نمایاں کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔
سعود شکیل کے 84 رنز کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکا ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو یانسن نے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ رباڈا نے دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔

