دبئی کے علاقے مال آف ایمریٹس کے قریب واقع ایک عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، جبکہ ریسکیو اہلکار بھی موقع پر موجود ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، لیکن عمارت سے اٹھتے ہوئے شعلے دور سے واضح نظر آ رہے ہیں۔
آگ کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں ایس او پیز کے مطابق تین منٹ کے اندر متاثرہ مقام پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ جانی و مالی نقصان سے متعلق کوئی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔

