لاہور: مانیٹرنگ ڈیسک / سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کے نکاح کی تقریب میں مریم نواز کا پہنا ہوا لباس مرکزِ نگاہ بن گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، مریم نواز نے نکاح کی تقریب کے دوران بھارتی ڈیزائنر سبیاساچی مکھرجی کا تیار کردہ سرخ اور سنہری رنگ کا جوڑا زیب تن کیا۔
یہ شاندار لباس سبیاساچی کی نومبر میں متعارف کی گئی ’ہیریٹیج برائیڈل‘ کلیکشن کا حصہ ہے، جس کی قیمت پاکستانی کرنسی میں 16 لاکھ 23 ہزار روپے ہے۔ جوڑے کا کرتا سلک سے جبکہ دوپٹہ باریک جالی سے بنایا گیا ہے۔ زید حسین نواز کا نکاح 25 دسمبر کو جاتی امرا میں نواز شریف کے قریبی دوست شیخ حبیب الرحمٰن کی صاحبزادی ایمن حبیب سے ہوا۔ ولیمے کی تقریب آج 29 دسمبر کو منعقد ہوگی، جس کے لیے جاتی امرا کو روشنیوں اور پھولوں سے سجایا گیا ہے۔ تقریب میں امریکا، برطانیہ، سعودی عرب، قطر، عرب امارات، اور بھارت سے مہمانوں کی شرکت متوقع ہے۔
مزید برآں، حسین نواز، ان کا خاندان، اور اسما ڈار بھی شادی کی تقریبات میں موجود ہیں۔ مہمانوں کی سکیورٹی پنجاب پولیس نے سنبھال رکھی ہے، جبکہ جاتی امرا کی طرف جانے والے راستے کو روشنیوں اور پھولوں سے خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔

-(98)1735469391-0-600x450.webp)