200 کروڑ روپے وصول کرنے والا بھارتی فلموں کا پہلا ولن

0

 ممبئی/ مانیٹرنگ ڈیسک: بھارتی فلم انڈسٹری میں عام طور پر فلم کی کامیابی کا کریڈٹ ہیرو کو دیا جاتا ہے، لیکن اب ولن کے کردار ادا کرنے والے فنکار بھی نمایاں مقام حاصل کر رہے ہیں۔حیرت انگیز طور پر، ایک اداکار نے فلم میں "راون" کا کردار ادا کرنے کے لیے 200 کروڑ روپے کا ریکارڈ معاوضہ وصول کیا، جو بھارتی سنیما کی تاریخ کا سب سے بڑا معاوضہ قرار دیا جا رہا ہے۔معروف فلم سیریز "کے جی ایف" سے شہرت پانے والے اداکار یش اب بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے مہنگے ولن بن گئے ہیں۔ وہ نتیش تیواری کی آنے والی فلم "رامائن" میں "راون" کا کردار نبھائیں گے۔



رپورٹس کے مطابق، یش نے اس فلم کے لیے نہ صرف معاوضہ بلکہ ڈسٹریبیوشن شیئر کی مد میں بھی مجموعی طور پر 200 کروڑ روپے وصول کیے ہیں، جو مرکزی کردار ادا کرنے والے رنبیر کپور کے معاوضے سے بھی زیادہ ہے۔یش کا یہ بھاری معاوضہ فلم انڈسٹری کے کئی دیگر مہنگے اداکاروں کے لیے حیرت کا باعث ہے۔ انہوں نے لیجنڈری اداکار کمل ہاسن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے فلم "کلکی 2898 اے ڈی" میں مختصر کردار کے لیے 25 سے 40 کروڑ روپے کمائے تھے۔


یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ولن کو اتنا غیر معمولی معاوضہ دیا گیا ہے، اور یش کا یہ کردار بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک نئی تاریخ رقم کرنے جا رہا ہے۔


Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !