مسافر طیارہ گر کر تباہ، متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات

0

 باکو / مانیٹرنگ ڈیسک:آذربائیجان کا ایک مسافر طیارہ قازقستان میں حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ طیارہ چیچنیا جا رہا تھا لیکن قازقستان کے ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ تیزی سے زمین کی طرف آتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا۔ حادثے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی اور دھواں اٹھنے لگا۔



میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے کا روٹ دھند کی وجہ سے تبدیل کیا گیا تھا، اور حادثے سے پہلے طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی درخواست بھی کی تھی۔ روسی ذرائع کے مطابق، طیارے میں 62 مسافر اور 5 عملے کے ارکان موجود تھے، جن میں سے 27 افراد حادثے میں زندہ بچ گئے۔


قازقستانی حکام کے مطابق، زخمی ہونے والے 27 افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، حادثے کی ممکنہ وجہ طیارے سے پرندہ ٹکرانا بتایا جا رہا ہے، جبکہ دھند کے باعث طیارے کو اپنی پرواز کا راستہ تبدیل کرنا پڑا تھا۔


پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور عوام سے تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دعائیں مرحومین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں آذربائیجان کے ساتھ کھڑا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !