کراچی/مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے 4 ارب 44 کروڑ روپے مالیت کی ضبط شدہ ممنوعہ اور اسمگل شدہ اشیاء کو تلف کر دیا۔پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے زیرِ اہتمام اشیاء کو تلف کرنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں رینجرز اور پولیس کے افسران نے شرکت کی۔ اس دوران 2 ارب 63 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 5
ہزار کلوگرام منشیات کو نذر آتش کیا گیا۔
تقریب میں 48 کروڑ 70 لاکھ روپے کی غیر ملکی شراب کی 26 ہزار بوتلیں، 44 کروڑ 6 لاکھ 70 ہزار روپے کی 5 لاکھ کلوگرام مضرِ صحت چھالیہ، اور 33 کروڑ 28 لاکھ 90 ہزار روپے کا 27 ہزار کلوگرام انڈین گٹکا تلف کیا گیا۔
اس کے علاوہ، 4 کروڑ 6 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کی 47 ہزار 460 کلوگرام مضرِ صحت میٹھی چھالیہ اور 3 کروڑ 92 لاکھ روپے مالیت کا 32 ہزار کلوگرام چائنیز سالٹ اجینوموتو بھی نذر آتش کیا گیا۔
36 کروڑ 28 لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کے 1 لاکھ 1 ہزار کارٹن غیر ملکی سگریٹ اور 92 لاکھ 40 ہزار روپے کی 1870 کلوگرام نسوار بھی تلف کی گئی۔
مزید برآں، 61 لاکھ 40 ہزار روپے مالیت کا 1400 کلوگرام شیشہ فلیور، 57 لاکھ 70 ہزار روپے کی ممنوعہ زائد المیعاد ادویات، 20 کروڑ 68 لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کا کاسمیٹکس اور منیاری کا سامان، اور 20 لاکھ روپے کی زائد المیعاد اشیاء خور و نوش کو بھی ضائع کر دیا گیا۔

