صائم ایوب نے چند ہی میچوں میں دنیا بھر کے کئی کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا

0

 قومی کرکٹ ٹیم کے باصلاحیت بیٹر صائم ایوب نے اپنی شاندار کارکردگی سے انٹرنیشنل کرکٹ میں 57 کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ون ڈے بیٹرز کی تازہ رینکنگ میں صائم ایوب اور سلمان علی آغا نے نمایاں ترقی کی ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے مین آف دی سیریز رہنے والے صائم ایوب نے اپنی درجہ بندی میں 57 درجے کا اضافہ کیا، جس کے بعد وہ 24ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔اسی طرح سلمان علی آغا نے بھی رینکنگ میں بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے 28 درجے ترقی کی اور اب وہ 80ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔



ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، جبکہ بھارت کے روہت شرما دوسرے اور شبمن گل تیسرے نمبر پر ہیں۔پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے بھی تین درجے بہتری کے بعد 21ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔


دوسری جانب، جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں مسلسل تین میچوں میں صفر پر آؤٹ ہونے والے عبد اللہ شفیق کی کارکردگی میں کمی دیکھنے میں آئی، جس کی وجہ سے وہ 21 درجے تنزلی کے بعد 98ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !