کیا ورلڈ کپ 2011 کا پاکستان اور بھارت کا سیمی فائنل فکسڈ تھا

0

 اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے 2011 کے کرکٹ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بھارت کے خلاف میچ فکسنگ کے الزامات پر واضح ردعمل دیا۔



جیو نیوز کے پہلے پوڈ کاسٹ میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر بات کی اور کئی دلچسپ انکشافات کیے۔ پوڈ کاسٹ کے میزبان مبشر ہاشمی نے ان سے سوال کیا کہ کیا موہالی میں ہونے والے سیمی فائنل کے حوالے سے میچ فکسنگ یا وزرائے اعظم کے مابین کوئی "سیٹنگ" ہوئی تھی؟


اس پر شاہد آفریدی نے ان قیاس آرائیوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم نے بہترین اتحاد کے ساتھ شاندار کھیل پیش کیا۔


میزبان نے مزید پوچھا کہ کیا کبھی کسی نے میچ فکسنگ کے لیے رابطہ کیا؟ آفریدی نے پُراعتماد انداز میں جواب دیا، "اتنی ہمت نہیں کسی میں بھی۔"


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !