اسلام آباد/ پاکستان لائیو نیوز: پاکستانی گلوکار بلال سعید نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ حافظ قرآن ہیں اور بچپن میں ہی قرآن حفظ کرلیا تھا۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام 'ہنسنا منع ہے' میں اپنی زندگی اور کیریئر سے متعلق دلچسپ باتیں شیئر کیں۔
بلال سعید نے بتایا کہ ان کے گھر والے انہیں زبردستی مدرسے بھیجتے تھے، جس کی وجہ سے وہ اکثر چھٹی کا بہانہ بنا کر گیمنگ سینٹر چلے جاتے تھے۔ تاہم مدرسے کے حافظ صاحب نے ان کی غیر حاضری کی اطلاع والدین کو دینا شروع کردی، جس پر وہ گھر چھوڑنے کا ارادہ بھی کر چکے تھے۔ جب یہ ممکن نہ ہوا، تو وہ حافظ صاحب کو تنگ کرنے لگے، مثلاً ان کے کھانے میں مرچیں ڈالنا اور جوتوں میں گندگی ڈال دینا۔
موسیقی کا کیریئر اپنانے کے سوال پر بلال سعید نے کہا کہ یہ فیصلہ ان کے والد کا تھا، جنہوں نے انہیں آزادی دی تاکہ وہ زندگی میں کبھی محرومی محسوس نہ کریں۔ گلوکار نے مزید کہا کہ وہ اپنے آبائی علاقے سیالکوٹ اس خوف سے نہیں جاتے کہ کہیں حافظ صاحب انہیں دیکھ کر یہ نہ کہہ دیں کہ انہوں نے ایک حافظ کو موسیقار بنتے کیسے دیکھ لیا۔

