لاہور / مانیٹرنگ ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے کرکٹر بابر اعظم کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزام کے سلسلے میں درخواست گزار خاتون کو 12 دسمبر کو عدالت میں طلب کرلیا۔
آج لاہور ہائیکورٹ میں بابر اعظم کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں سابق کرکٹ کپتان نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر حارث عظمت نے بابر اعظم کا مقدمہ پیش کیا۔
جسٹس محمد وحید خان نے بابر اعظم کی درخواست پر حکم امتناعی میں مزید توسیع کر دی ہے۔ اس کیس میں مزید سماعت 12 دسمبر کو ہوگی۔

