لاہور / مانیٹرنگ ڈیسک: پی ایس ایل ٹیم لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا کی اہلیہ کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جسے صارفین نے بہت پسند کیا۔
یہ ویڈیو فوٹوگرافر سحر توقیر نے انسٹاگرام پر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ والدین اپنے بیٹے کی مہندی میں خوبصورت ڈانس کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں فواد رانا اور ان کی اہلیہ ایک گانے پر رقص کرتے نظر آتے ہیں، جبکہ ان کا بیٹا دلہا اور ان کی بہو دلہن کے لباس میں یہ منظر انجوائے کرتے دکھائی دیے۔
مدت کے بعد فواد رانا کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے خوشی کا اظہار کیا اور ان کی تعریفوں سے تبصرے بھر دیے۔

