ساجد خان نے انگلینڈ کے خلاف ایک ایسی سیریز میں پاکستان کو جتوایا جس کے پہلے میچ میں پاکستان کو اننگز اور رنز کے بھاری مارجن سے شکست ہوگئی تھی ۔ سپنر نے دو ٹیسٹ میچوں میں 19 وکٹیں حاصل کیں ۔ ساجد کے بارے میں ایک دلچسپ دیکھنے کو ملتا ہے کہ جب بھی وہ پرفارم کرتے ہیں انھیں ٹیم سے ڈراپ کر دیا جاتا ہے۔ گوکہ یہ محض ایک قیاس ہو سکتا ہے لیکن اس بار تو یہ معاملہ کچھ زیادہ ہی عجیب ہو گیا۔ اور اب اسے ساجد خان کی ایک ٹویٹ کے ساتھ بھی جوڑا جا رہا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز جیت کر پاکستان کی جھول میں ڈالتے ہی ساجد خان نے ڈراپ ہونے والے ایک کھلاڑی فخر زمان کے حق میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ' مضبوطی سے ڈٹے رہیں فخر بھائی، آپ پاکستان کے میچ ونر ہیں ' اور پھر ساجد خان کسی نامعلوم وجہ کے تحت جنوبی افریقہ کے خلاف جانے والے سکواڈ سے ڈراپ کر دیے گئے ۔۔ اگرچہ یہ محض ایک رائے ہے جس کا مصدقہ ہونا ضروری نہیں ہے تاہم جنوبی افریقہ جیسے مشکل دورے میں ایک پریمئر باؤلر کو شامل نہ کیا جانا ایک مسٹری ہی ہے ۔
ساجد خان کو دورہ جنوبی افریقہ سے ڈراپ کرنے کی حیران کن وجہ سامنے آگئی
دسمبر 09, 2024
0
لاہور/ مانیٹرنگ ڈیسک: انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ناقابل یقین کامیابی دلوانے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ساجد خان کو جنوبی افریقہ کے خلاف ریڈ بال سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ اور اس کا جواز یہ بتایا گیا ہے کہ سلیکشن کرتے وقت جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز کو خاص طور پر مد نظر رکھا گیا ہے۔۔تاہم اگر یہ بات درست مان لی جائے تو سوال ابھی بھی اپنی جگہ پر قائم ہے کہ پھر نعمان علی اور سفیان مقیم کیسے ٹیم کا حصہ بن گئے ۔

